Monday , September 25 2017
Home / دنیا / ڈرون حملہ پاکستان کی خود مختاری کیخلاف : نوازشریف

ڈرون حملہ پاکستان کی خود مختاری کیخلاف : نوازشریف

لندن۔ 23 مئی (سیاست ڈاٹ کام) وزیر اعظم نے لندن میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ الزامات لگانے سے پہلے اپنے گریبان میں جھانکنا چاہئے، شور مچانے والوں کے اپنے پول کھل گئے ہیں اور ان کی اپنی بہت سی چیزیں باہر آ گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے کوئی رشوت نہیں لی یا غلط کام نہیں کیا، ہماری فیکٹری جب چھینی گئی تو ہماری اپنی جیبیں خالی تھیں، 2000 میں پرویزمشرف نے سب کچھ سیل کر رکھا تھا۔ دبئی والی فیکٹری کب لگائی اور کب بیچی ساری تفصیل بتا دی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم امریکہ سے ڈرون حملے پر شدید احتجاج کرتے ہیں، ڈرون حملے ہماری خود مختاری کیخلاف ہیں۔

دو ہندوستانی دھوکہ باز گرفتار
بنکاک ۔ 23 مئی (سیاست ڈاٹ کام) دو ہندوستانیوں کو دھوکہ دہی کے الزام میں گرفتار کرلیا۔ انہوں نے دو افراد سے 1200 امریکی ڈالرس فی کس وصول کئے تھے اور وعدہ کیا تھا کہ وہ انہیں تھائی لینڈ میں پرکشش ملازمت دلوائیں گے۔ تھائی لینڈ کی ٹورسٹ پولیس نے دونوں ملزمین کی 30 سالہ انی کرشنن اور 25 سالہ انوج موٹامل کی حیثیت سے شناخت کی ہے۔ دونوں ملزمین جرم کے ارتکاب کے بعد فرار ہوکر لاؤس آ گئے تھے اور ان کی گرفتاری بھی تھائی لاؤس سرحد کے قریب فرینڈ شپ برج پر عمل میں آئی۔

TOPPOPULARRECENT