Wednesday , August 16 2017
Home / دنیا / ڈرون حملے میں سائبر جہادی ہلاک

ڈرون حملے میں سائبر جہادی ہلاک

طرابلس ۔ 28 اگست (سیاست ڈاٹ کام) امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ایک برطانوی شدت پسند شام میں ڈرون حملے میں ہلاک ہوگیا ہے۔ ہلاک ہونے والے شدت پسند کو ’اہم سائبر جہادی‘ کہا گیا ہے۔ 20 سالہ برطانوی شہری جنید حسین کمپیوٹر ہیکر تھے اور وہ سنہ 2013 میں برمنگھم سے شام چلے گئے تھے۔ وہ شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ سے منسلک ’اہم ہدف‘ تھے امریکہ نے ان کی ہلاکت کو دولت اسلامیہ کے خلاف اہم کامیابی قرار دیا ہے۔ ہوم لینڈ سکیورٹی کمیٹی مائیکل میک کول نے بھی ہلاکت کی توثیق کی اور کہاکہ اس سے ایک مثبت پیغام ملا ہے۔

 

بوکوحرم نے 28 دیہاتی ہلاک کردیئے
باچی ۔ 28 اگست (سیاست ڈاٹ کام) بوکوحرم کے انتہاء پسندوں نے شمال مشرقی نائجیریا کے ماہی گیروں اور کاشتکاروں کے دوافتادہ دیہاتوں میں حملے کرتے ہوئے 28 افراد کو ہلاک کردیا۔ منگل کے دن بھی مارٹوموڈی دیہات میں حملہ کرکے 24 افراد کو ہلاک کردیا گیا تھا۔ موجودہ واقعہ جس قصبہ میں پیش آیا وہ 5 کروڑ افراد کی آبادی پر مشتمل ہے اور میڈوگوڑی سے 50 میل کے فاصلہ پر ہے۔

TOPPOPULARRECENT