Wednesday , September 20 2017
Home / دنیا / ڈرون حملے میں 20طالبان جنگجو ہلاک

ڈرون حملے میں 20طالبان جنگجو ہلاک

کابل، 17 مئی (سیاست ڈاٹ کام) افغانستان کے شمالی صوبہ قندوز میں ڈرون حملے میں 20 طالبان دہشت گرد مارے گئے ہیں۔ یہ اطلاع مقامی حکام نے آج دی ہے ۔  یہ ڈرون حملہ آج علی الصباح ضلع دست ارچی میں طالبان دہشت گردوں کو ہدف بنا کر کیا گیا۔ صوبائی پولس کے ترجمان نے بتایا کہ فضائی حملے میں طالبان کی دو گاڑیوں کو تباہ کیا گیا ۔ ابتدائی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فضائی حملے میں ہلاک ہونے والے دہشت گردوں میں متعدد طالبان کمانڈر بھی شامل ہیں۔

 

شام امن مذاکرات کو بچانے عالمی طاقتوں کا اجلاس
ویانا 17 مئی (سیاست ڈاٹ کام) دنیا بھر کی اور علاقائی طاقتوں کے سینئر سفارت کار ویانا میں ایک اجلاس میں شریک ہوئے تاکہ شام کی خانہ جنگی کو روکنے کی لڑکھڑاتی کوششوں کو سہارا دیا جاسکے۔ وزیر خارجہ امریکہ جان کیری، وزیر خارجہ روس سرجی لاؤروف اور دیگر چند ممالک کے سفارت کار اِس اجلاس میں شریک تھے۔ اجلاس میں 17 ممالک نے شام کو بین الاقوامی مدد دینے کے لئے ایک گروپ تشکیل دیا اور اِس سے خواہش کی کہ ملک گیر جنگ بندی کی نگرانی کرے۔

TOPPOPULARRECENT