Wednesday , April 26 2017
Home / جرائم و حادثات / ڈرگس ریاکٹ بے نقاب نائیجیریائی باشندہ گرفتار

ڈرگس ریاکٹ بے نقاب نائیجیریائی باشندہ گرفتار

حیدرآباد۔/7 مارچ، ( سیاست نیوز) کمشنر ٹاسک فورس ایسٹ زون نے شہر میں ایک اور ڈرگس کے ریاکٹ کو بے نقاب کرتے ہوئے نائیجیریا سے تعلق رکھنے والے ایک باشندہ کو گرفتار کرلیا۔ بتایا جاتا ہے کہ پیٹرک ولیم زونا ساکن سن سٹی جو نائیجیریائی باشندہ ہے ستمبر سال 2016کو ویزٹ ویزا پر ہندوستان آیا تھا اور بعد ازاں حیدرآباد منتقل ہوا۔ اس نے ڈیوس کرس رچرڈ نامی کینیائی باشندہ سے ملاقات کی جو ڈرگس اسمگلر ہے۔ حیدرآباد میں آسانی سے روپئے کمانے کی غرض سے مذکورہ نائیجریائی باشندہ نے ڈیوس کرس سے 15 گرام کوکین فی گرام 2000 روپئے میں حاصل کیا اور اسے دوگنی قیمت میں فروخت کرنے کی کوشش کررہا تھا کہ ٹاسک فورس ایسٹ زون ٹیم نے اسے جوبلی ہلز روڈ نمبر 45 پر اس وقت گرفتار کرلیا جب وہ اپنی موٹر سیکل پر خواہشمند گاہک کو ڈرگس حوالے کرنے جارہا تھا۔ بتایا جاتا ہے کہ اس ریاکٹ میں ملوث مزید افراد کی گرفتاری کیلئے کوششیں جاری ہیں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT