Friday , October 20 2017
Home / جرائم و حادثات / ڈرگس مافیا ‘ اداکار نودیپ سے پوچھ تاچھ

ڈرگس مافیا ‘ اداکار نودیپ سے پوچھ تاچھ

11 گھنٹے تک سوالات ۔ مزید کئی ناموں کے انکشاف کی اطلاع
حیدرآباد 24 جولائی (سیاست نیوز) ڈرگس مافیا کیس میںکی تحقیقات ہنوز جاری ہیں اور آج ٹالی ووڈ کے ایک اور اداکار ایس آئی ٹی کے روبرو حاضر ہوئے جن سے 11 گھنٹے طویل پوچھ تاچھ کی گئی اور اُنھیں رات 10 بجے گھر جانے کی اجازت دی گئی۔ اداکار نودیپ نامپلی آبکاری بھون آج صبح ساڑھے دس بجے پہونچے جہاں ایس آئی ٹی نے اُن سے تفتیش کی اور ریاکٹ سے متعلق مختلف زاویوں پر سوالات کی بوچھار کردی۔ دوپہر کے کھانے سے قبل ایس ٹی آئی نے روایتی انداز میں تفتیش کی لیکن کوئی خاص کامیابی نہ ملنے پر لنچ کے بعد طریقہ کار تبدیل کردیا۔ جس کے نتیجہ میں کئی حقائق سامنے آنے کی اطلاع ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ نودیپ کی تفتیش کے دوران کئی ناموں کا انکشاف ہوا اور معلوم ہوا کہ مذکورہ اداکار ڈرگس ریاکٹ سے راست رابطے میں تھا۔ مختلف بیرونی ممالک سے نودیپ نے ڈرگس حاصل کئے اور باور کیا جاتا ہے کہ نودیپ نے خون، بال اور ناخنوں کے نمونے دینے سے انکار کردیا اور ایس آئی ٹی عہدیداروں کو بتایا کہ اُنھیں یہ حاصل کرنے عدالت کی اجازت ضروری ہے۔ واضح رہے کہ 19 جولائی سے ایس آئی ٹی ٹالی ووڈ کے فلم ڈائرکٹر پوری جگناتھ ، سنیماٹو گرافر شیام کے نائیڈو، باہوبلی فلم کے کیریکٹر آرٹس پی سبا راجو کے علاوہ ترون سے پوچھ تاچھ کی تھی۔ آج ایک اور اداکار پی نودیپ نے اپنا بیان قلمبند کروایا جس میں شہر کے مختلف پبس میں ڈرگس کے استعمال سے متعلق تفصیلات بتائے۔ بعد تفتیش نودیپ نے میڈیا سے بتایا کہ اُنھوں نے ایس آئی ٹی سے مکمل تعاون کیا ہے اور وہ آئندہ بھی تعاون جاری رکھیں گے۔ اُنھوں نے بتایا کہ انفورسمنٹ عہدیداروں نے اُنھیں یہ بتایا ہے کہ ضرورت پڑنے پر اُنھیں دوبارہ طلب کیا جائے گا اور اُنھیں بذریعہ فون اس سلسلہ میں اطلاع دی جائے گی۔

TOPPOPULARRECENT