Friday , July 21 2017
Home / شہر کی خبریں / ڈرگ مافیا سے سختی سے نمٹنے سی پی آئی کا چیف منسٹر سے مطالبہ

ڈرگ مافیا سے سختی سے نمٹنے سی پی آئی کا چیف منسٹر سے مطالبہ

حیدرآباد 7 جولائی ( این ایس ایس ) سی پی آئی نے آج ریاستی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ ڈرگ مافیا سے سختی سے نمٹے جس کی سرگرمیاں عروج پر پہونچ چکی ہیں۔ سی پی آئی کے ریاستی سکریٹری چاڈا وینکٹ ریڈی نے چیف منسٹر کو ایک مکتوب روانہ کرتے ہوئے حالیہ واقعات پر تشویش کا اظہار کیا ۔ انہوں نے چیف منسٹر سے خواہش کی کہ اعلی سطح کا اجلاس منعقد کرکے صورتحال پر غور کریں اور اس تجارت کو روکنے سخت اقدامات کئے جائیں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT