Friday , July 21 2017
Home / شہر کی خبریں / ڈریم ریزارٹ وینچر کا جدہ میں افتتاح

ڈریم ریزارٹ وینچر کا جدہ میں افتتاح

این آر آئی گاہکوں کیلئے ڈریم انڈیا گروپ کا پراجکٹ
حیدرآباد ۔ 13 مئی (پریس نوٹ) ڈریم انڈیا گروپ کا تازہ ترین وینچر ’’ڈریم ریرزارٹ‘‘ اپنے گاہکوں کو قابل دسترس واجبی داموں پر سرسبز و شاداب ماحول میں ’’گریک اسٹائیل‘‘ (یونانی طرز) کے ویلا کی فراہمی کی سمت مزید ایک اہم قدم آگے بڑھایا ہے۔ اس سوپر لگژیری پراجکٹ کا 11 مئی کو سعودی عرب کے شہر جدہ میں ٹرائیڈنٹ ہوٹل میں افتتاح کیا گیا جس کی قیادت اس گروپ کے چیرمین و منیجنگ ڈائرکٹر سید رفیع اسحاق نے معاون پارٹنرس محمد عیسیٰ (منیجنگ ڈائرکٹر انٹیگریٹی وینچرس)، عارف (چیرمین الحبر ریئل اسٹیٹ) اور قدرت کے ساتھ آغاز کیا۔ ڈریم ریزارٹ 300 ایکر اراضی پر محیط ایک خوبصورت اور تمام عصری سہولتوں سے آراستہ پراجکٹ ہے۔ اس پراجکٹ کے آغاز نے غیرمقیم ہندوستانیوں (این آر آئیز) گاہکوں کو مقامی کسٹمر اڈوائزرس تک رسائی کا ایک بہترین موقع بھی فراہم کیا ہے جو انہیں ایک بہتر و محفوظ مستقبل کے انتخاب میں اعانت کرسکتے ہیں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT