Saturday , October 21 2017
Home / ہندوستان / ڈرینج میں پھسل کر گرنے پر 1.5 کروڑ کے ہرجانہ کی طلبی

ڈرینج میں پھسل کر گرنے پر 1.5 کروڑ کے ہرجانہ کی طلبی

ممبئی،9جنوری ( سیاست ڈاٹ کام) ایک بزنس ڈیولپمنٹ اسٹراٹیجٹ نے جنھیں  حال میں سب اربن باندرہ میں کارٹر روڈ پر جزوی طور پر ڈھکے ہوئے ایک مین ہول میں گرنے سے پیر میں فریکچر آگیا تھا ، میونسپل کارپوریشن آف گریٹر ممبئی کو ایک قانونی نوٹس جاری کرتے ہوئے 1.5کروڑ روپئے کا ہرجانہ طلب کیا ہے اور یہ الزام عائد کیا کہ میونسپل کارپوریشن کی لاپرواہی کی وجہ سے ان کا ایک پیر زخمی ہوگیا ہے ۔ 51سالہ وجئے سنگھ رانی گذشتہ سال 29 نومبر کو اوٹر کلر کے قریب ایک ڈرینج کے مین ہول میں گرپڑے تھے جو کہ مکمل ڈھکا ہوا نہیں تھا ۔

TOPPOPULARRECENT