Wednesday , October 18 2017
Home / ہندوستان / ڈرین میں ٹرالی گرجانے سے 11 افراد ہلاک

ڈرین میں ٹرالی گرجانے سے 11 افراد ہلاک

بلرام پور ( اترپردیش ) ۔ 23 ۔ اکٹوبر : (سیاست ڈاٹ کام ) : ضلع بلرام پور میں ایک ٹریکٹر ٹرالی کے ایک برج سے گہرے نالے میں گرجانے کے باعث کم از کم 11 افراد بشمول 5 بچے ہلاک اور دیگر 17 افراد لاپتہ ہوگئے ہیں ۔ پولیس نے بتایا کہ یہ حادثہ بیلا گاؤں کے قریب پیش آیا ۔ جب کہ ٹریکٹر ٹرالی میں 32 افراد سفر کررہے تھے اور لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے کوشش جاری ہیں ۔ پولیس کے بموجب تریکوینا اور قرب و جوار کے علاقوں سے وابستہ عوام کا ایک گروپ کل شب درگا مورتیوں کا وسرجن کرنے کے بعد واپس آرہا تھا کہ ان کی گاڑی ایک برج سے پھسل کر کھرجھار ڈرین میں گر گئی ۔ اس حادثہ میں ہلاک 6 افراد کی نعشیں برآمد کرلی گئیں ۔

TOPPOPULARRECENT