Saturday , June 24 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر محمد رفیق کا دورہ سرپو ر ٹاؤن

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر محمد رفیق کا دورہ سرپو ر ٹاؤن

سرپور ٹاؤن۔/14جون، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع کمرم بھیم آصف آباد ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر محمد رفیق کا دورہ سر پور ٹاؤن ہوا۔ تفصیلات کے بموجب آج14جون کو ضلع کمر م بھیم آصف آباد ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر محمد رفیق نے سرپور ٹاؤن میں جاری ایس ایس سی سپلیمنٹری امتحان کے سنٹروں کا دورہ کرتے ہوئے تفصیلی طور پر جائزہ لیا۔اس موقع پر نقل نویسی کے خلاف سخت اقدامات کرنے کی مقامی عہدیداروں کو ہدایت جاری کی۔ بعد ازاں ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر محمد رفیق نے ایم آرسی آفس کا بھی دورہ کرتے ہوئے آفس ریکارڈ اور آفس کی کارکردگی کے بارے میں منڈل ایجوکیشن آفسر اے پرکاش سے جانکاری حاصل کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ وقت کی پابندی سے سرکاری اسکولوں کو چلانے کا مشورہ دیا گیا۔ لاپرواہی اور تساہل برتنے والے عہدیداروں کے خلاف کارروائی کرنے کا انتباہ دیا گیا۔ اس موقع پر ایم ای او اور ایم آر سی پون کمار اور دوسرے موجود تھے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT