Tuesday , August 22 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ڈسٹرکٹ میناریٹی آفیسر احمد اللہ خان کا دورہ دینی مدرسہ

ڈسٹرکٹ میناریٹی آفیسر احمد اللہ خان کا دورہ دینی مدرسہ

کاغذ نگر۔/28فبروری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کاغذ نگر کے قدیم مدرسہ بیت العلوم کا 27فبروری کو ڈسٹرکٹ میناریٹی ویلفیر آفیسر احمد اللہ خان نے دورہ کیا۔ اس موقع پر مولانا محسن علی مظاہری اور دینی مدرسہ کے ہیڈ ماسٹر مولانا احمد حسین سے تمام تفصیلات حاصل کئے اور دینی مدرسہ میں ریاستی حکومت کی جانب سے منظور کئے گئے مڈ ڈے میلس اور ودیا والینٹرس کے بارے میں جانکاری حاصل کی۔ اور دینی مدرسہ میں دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ بچوں کو دی جانے والی تعلیم کے بارے میں تفصیلی معلومات اور ٹیچروں کی کارکردگی کے بارے میں جانکاری حاصل کی۔

TOPPOPULARRECENT