Monday , August 21 2017
Home / کھیل کی خبریں / ڈس ایبلڈ کرکٹ :پاکستان فائنل میں داخل، ہندوستان ناکام

ڈس ایبلڈ کرکٹ :پاکستان فائنل میں داخل، ہندوستان ناکام

ڈھاکہ ، 8 سپٹمبر (سیاست ڈاٹ کام) پانچ ملکی ڈس ایبلڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پاکستان نے روایتی حریف ہندوستان کو 43 رنز سے شکست دیکر فائنل میں پہنچ گیا۔ فیاض احمد کی ہیٹ ٹرک نے کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔ یہاں جاری ٹورنمنٹ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کا انتخاب کرتے ہوئے 174/6رنز بنائے، کپتان حسنین عالم (39) اور ریحان مرزا (35) نمایاں اسکوررس رہے۔ انڈین ٹیم جواب میں 131 آل آئوٹ ہوگئی۔ لیفٹ آرم فاسٹ بولر فیاض احمد نے ہیٹ ٹرک بنائی ۔ انہوں نے آخری اوور میں لگاتار تین وکٹیں لے کر پاکستان کو کامیابی سے ہمکنار کیا۔ فیاض احمد نے 4 اور راؤ جاوید نے 2 وکٹیں حاصل کئے۔ یہ ٹورنمنٹ انٹرنیشنل کمیٹی آف دی ریڈ کراس، بنگلہ دیش کی اسپورٹس منسٹری اور بنگلہ کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام منعقد کیا جارہا ہے۔

TOPPOPULARRECENT