Monday , August 21 2017
Home / دنیا / ڈنمارک میں نوعمر جہادی لڑکی اقدام دہشت گردی کے جرم کی مرتکب

ڈنمارک میں نوعمر جہادی لڑکی اقدام دہشت گردی کے جرم کی مرتکب

اسٹاکہوم۔ 16 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ڈنمارک کی ایک عدالت نے جہادیوں کی ہمدرد ایک 17 سالہ لڑکی کو جس کے نام کا انکشاف نہیں کیا گیا ہے، دہشت گردی کی کوشش میں ملوث ہونے کی مجرم قرار دی ہے۔ وہ دو اسکولوں کو بم حملوں کا نشانہ بنانے کی منصوبہ سازی کررہی تھی۔ اس کی سزاء کا جمعرات کو قطعی  اعلان کیا جائے گا۔ ڈنمارک کے قانون کے تحت دہشت گردی کے کسی بھی اقدام کی کوشش پر عمر قید دی جاتی ہے۔ اس لڑکی کو گذشتہ سال دارالحکومت کوپن ہیگن سے 65 کیلو میٹر دور واقع گاؤں میں اس کے گھر سے گرفتار کیا گیا تھا جب اس کے خاندان نے پولیس کو گھر کے تہہ خانہ میں کیمیائی اشیاء کی موجودگی کی اطلاع دی تھی۔

TOPPOPULARRECENT