Friday , June 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / ڈومینک تھیم کو سیمی فائنل میں شکست ، جوکووچ فائنل میں داخل

ڈومینک تھیم کو سیمی فائنل میں شکست ، جوکووچ فائنل میں داخل

روم۔ 21مئی (سیاست ڈاٹ کام) عالمی نمبر دو کھلاڑی نوواک جوکووچ نے اپنی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ جاری رکھتے ہوئے آسٹریا کے ڈومینک تھیم کو سیمی فائنل میں 1-6، 0-6 سے شکست دے کر اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے مرد وں کے سنگلز فائنل میں اپنی جگہ مستحکم کرلی۔  اس سال خراب فارم سے گزر رہے جوکووچ نے اس ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ۔کوارٹر فائنل میں ارجنٹائن کے جوآن مارٹن ڈیل پوترو کو مسلسل سیٹوں میں 1-6، 4-6 سے شکست دینے والے جوکووچ نے سیمی فائنل میں بھی اپنا بہترین کھیل جاری رکھا اور آسٹریلیائی حریف کو کوئی موقع نہیں دیا۔کوارٹر فائنل میں کلے کورٹ کے بادشاہ اسپین کے رافیل نڈال کو شکست دینے والے تھیم سیمی فائنل میں سابق نمبر ایک جوکووچ کو کوئی خاص چیلنج نہیں دے پائے اور ایک گھنٹے سے کم مقابلے میں انہوں آسانی سے ہتھیار ڈال دیئے ۔ جوکووچ کا اس سال یہ دوسرا فائنل ہے ۔ سات بار کے چیمپئن رہے نڈال کو شکست دینے کے بعد تھیم سے کافی امیدیں وابستہ تھیں اور انہیں خطاب کا دعویدار مانا جانے لگا تھا لیکن جوکووچ نے اپنے روایتی انداز میں کھیلتے ہوئے انہیں کوئی موقع نہیں دیا اور ایک گھنٹے سے بھی کم مدت کے اس مقابلے میں شکست دی۔ تھیم جوکووچ کے خلاف میچ میں صرف ایک پوائنٹ ہی حاصل کرپائے ۔ ایک دن پہلے پوترو کو زبردست انداز میں شکست دینے والے جوکووچ نے سیمی فائنل میں بھی بہتر ین کارکردگی پیش کی اور خطابی مقابلے میں جگہ بنائی۔ تھیم اس میچ میں بالکل تال میں نظر نہیں آئے اور جوکووچ کے اعلی سطح کے کھیل کے آگے بالکل پست نظر آئے ۔ انکا مقابلہ فائنل میں 20 سالہ الیگزینڈر جیوریو سے ہوگا جنہوں نے ایک الگ سیمی فائنل میں جان اسنر کو شکست دی تھی۔جوکووچ نے میچ کے بعد کہا، “یقینا یہ میری اس سال بہترین کارکردگی تھی۔ آپ سمجھ رہے ہوں گے کہ میں کیا کہہ رہا ہوں۔ میں نے اس سال فارم کو برقرار رکھنے کے لئے کافی جدوجہد کی ہے جسے دیکھتے ہوئے یہ کارکردگی یقیناً حوصلہ بڑھانے والی رہی۔ میں نے کھیل کا لطف اٹھایا اور میں سال کے اپنے دوسرے فائنل میں پہنچنے پر بہت خوش ہوں. “انہوں نے کہا، “صحیح معنوں میں میرے لئے یہ ٹورنامنٹ شاندار تجربہ رہا۔ میں نے واپسی کے لیے سخت محنت کی تھی اور اس کا مجھے نتیجہ بھی مثبت ملا ۔ اس فائنل میں پہنچنے کے ساتھ ہی جہاں جوکووچ کے پاس اس سال قطر اوپن کے بعد دوسرا ٹائٹل جیتنے کا موقع رہے گا وہیں سال کے دوسرے گرینڈ سلیم فرانسیسی اوپن سے قبل ان کے حوصلے کو مزید تقویت ملے گی۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT