Friday , August 18 2017
Home / کھیل کی خبریں / ڈومینی آپی پی ایل سے دستبردار

ڈومینی آپی پی ایل سے دستبردار

جوہانسبرگ ۔21 مارچ  (سیاست ڈاٹ کام )جنوبی افریقہ کے تجربہ کار بیٹسمین جے پی ڈومینی نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے 10 ویں  سیزن سے دستبرداری کا اعلان کردیا ہے۔32 سالہ جے پی ڈومینی نے کہا کہ وہ اگلے ماہ سے شروع ہونے والے ٹورنمنٹ سے ذاتی وجوہات کی بنا پر دستبردار ہورہے ہیں جبکہ ان کی ٹیم دہلی ڈیئرڈیولز نے مایوسی کا اظہار کیا ہے۔ بائیں ہاتھ کے ڈومینی نے کہا کہ میرے لئے یہ فیصلہ بڑامشکل تھا لیکن یہ مکمل طور پر ذاتی وجوہات کے باعث کیا گیا فیصلہ ہے۔ان کے بیان میں مبہم انداز میں کہا گیا ہے کہ وہ مستقبل میں جلد ہی فرنچائز کا حصہ ہوں گے۔ڈومینی نے آئی پی ایل کے گزشتہ سیزن میں 32 میچ کھیلے تھے۔جنوبی افریقی ڈومینی 2014 میں دہلی ڈیئرڈیولز میں شامل ہوئے تھے اور آئی پی ایل کے گزشتہ ٹورنمنٹ میں ظہیر خان کی جگہ دو میچوں میں ٹیم کی قیادت بھی کی تھی۔دہلی ڈیئرڈیولز کے چیف ایگزیکٹیو ہیمنت نے کہا کہ ہمیں ڈومینی کے فیصلے کا احترام ہے لیکن ہم اس فیصلے سے مایوس ہیں کہ اس سال ڈومینی ہماری ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے تاہم بطور فرنچائز ہم ان کی صورت حال کو سمجھ سکتے ہیں۔ہم مناسب وقت پر ان کے متبادل کھلاڑی کا انتخاب کرلیں گے۔آئی پی ایل کے 10 ویں ایڈیشن کا آغاز 5 اپریل 2017 کو ہوگا ۔

TOPPOPULARRECENT