Monday , August 21 2017
Home / Top Stories / ڈونالڈ ٹرمپ ‘ پہلی مرتبہ ہیلاری سے 12 پوائنٹس پیچھے

ڈونالڈ ٹرمپ ‘ پہلی مرتبہ ہیلاری سے 12 پوائنٹس پیچھے

کلیو لینڈ ( اوہائیو ) 23 اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) ہیلاری کلنٹن نے امریکی صدارتی انتخاب کی مہم کید وران اپنے مخالف ڈونالڈ ٹرمپ پر 12 فیصد کی زبردست سبقت حاصل کرلی ہے جبکہ یہاں انتخابات کیلئے بہت کم وقت رہ گیا ہے ۔ ایک نئے سروے میں یہ بات سامنے آئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ڈیموکریٹک امیدوار کی عوامی تائید پہلی مرتبہ 50 فیصد تک پہونچ گئی ہے ۔ اے بی سی نیوز / واشنگٹن پوسٹ کے سروے میں کہا گیا ہے کہ کلنٹن نے جب سے اپنی مہم شروع کی ہے یہ ان کی عوامی تائید کی بلندی ہے جبکہ ڈونالڈ ٹرمپ کی مقبولیت کا گراف بھی اب تک کا سب سے کم ہوگیا ہے ۔ جہاں ہیلاری کو 50 فیصد عوام کی تائید حاصل ہے وہیں ٹرمپ کو صرف 38 فیصد عوام کی تائید حاصل ہے ۔ یہ سروے سارے ملک میں کیا گیا تھا ۔ ٹرمپ کو سب سے زیادہ 69 فیصد عوام نے بحیثیت صدر نا پسند کیا ہے اور خواتین سے متعلق ان کے طرز عمل اور ریمارکس کو مسترد کردیا ہے ۔ لینگر ریسرچ اسوسی ایٹس نے یہ سروے جمعرات سے ہفتے کے درمیان کیا تھا ۔ دیگر دو صدارتی امیدواروں گیری جانسن کو پانچ فیصد کی تائید حاصل ہوئی جبکہ جل اسٹئن کو دو فیصد عوام نے حمایت فراہم کی ہے ۔ یہ سروے ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب بالغ فلموں کی ایک اداکارہ نے بھی ڈونالڈ ٹرمپ پر جنسی ہراسانی کا الزام عائد کیا ہے ۔ جیسیکا ڈریک نامی اداکارہ نے کہا کہ 2006 میں ٹرمپ نے ان کو پکڑا اور بوسہ کیا تھا ۔ یہ ایسا 11 واں موقع ہے جب کسی خاتون نے سر عام ڈونالڈ ٹرمپ پر جنسی بے راہ روی کا الزام عائد کیا ہے ۔ ٹرمپ کی مہم کے ذمہ داروں نے ایسے تمام الزامات کو مسترد کردیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT