Thursday , August 24 2017
Home / دنیا / ڈونالڈ ٹرمپ کی اپنے منفی تبصرے کیلئے معذرت خواہی

ڈونالڈ ٹرمپ کی اپنے منفی تبصرے کیلئے معذرت خواہی

واشنگٹن، 19 اگست (رائٹر) ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ نے اپنی انتخابی مہم کے دوران کئے گئے ہوئے اپنے منفی تبصروں کے لئے ، جن سے لوگوں کی شخصی توہین ہوئی ہے ، معافی مانگی ہے ۔ انہوں نے یہ قدم رائے شماري میں اپنی کم ہوتی حمایت کو ذہن میں رکھ کر اٹھایا ہے ۔ انہوں نے اپنی تشہیری چار ٹیموں میں بھی ردوبدل کیا ہے ۔مسٹر ٹرمپ نے شمالی کیروھلس کے چیری اوٹے میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کبھی کبھی اپنی تقریروں میں انہوں نے الفاظ کا صحیح انتخاب نہیں کرکے قابل اعتراض الفاظ کا استعمال کیا، جس سے لوگوں کو کی توہین ہوئی لیکن اب مجھے اس کا افسوس ہے ۔ٹرمپ نے اپنی تقریروں کے قابل اعتراض الفاظ کا انکشاف تونہیں کیا لیکن مسلمانوں، خواتین تارکین وطن کے بارے میں ان کے مشاہدے پر کافی ناراضگی کا اظہار کیا گیا اور ریپبلکن پارٹی کے ارکان نے بھی اس کے لئے ان پر تنقید کی۔انہوں نے تارکین وطن کے بارے میں کہہ دیا کہ میکسیکو کے کچھ تارکین وطن مجرم اور شرپسند ہیں ۔ مسلمانوں کے بارے میں ان کے تبصرے پر ان کا اور عراق میں مقتول ایک مسلم امریکی فوجی کے والد سے تنازعہ ہو گیا تھا۔ڈیموکریٹک پارٹی کی امیدوار ہیلری کلنٹن نے ڈونالڈ ٹرمپ کی معافی کو مسترد کر دیا ہے اور کہا ہے کہ انہوں نے اپنے انتخابی مہم کا آغاز لوگوں کی توہین کے ساتھ کیا۔

TOPPOPULARRECENT