Thursday , August 17 2017
Home / دنیا / ڈونالڈ ٹرمپ کی مقبولیت میں اضافہ کا سلسلہ جاری

ڈونالڈ ٹرمپ کی مقبولیت میں اضافہ کا سلسلہ جاری

واشنگٹن 19 ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) امریکہ میں ریبپلیکن کے امکانی امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ کی مقبولیت میں اضافہ کا سلسلہ جاری ہے ۔ کہا گیا ہے کہ گذشتہ مہینے ان کی مقبولیت 39 فیصد تک پہونچ گئی ہے ۔ کہا گیا ہے کہ 69 سالہ ڈونالڈ ٹرمپ کی مقبولیت میں گذشتہ مہینے 11 فیصد کا اضافہ ہوا ہے ۔ یہ اضافہ ٹرمپ کی جانب سے امریکہ میں مسلمانوں کے داخلہ پر امتناع کی تجویز کے بعد ہوا ہے ۔ ڈونالڈ ٹرمپ کے قریبی ریپبلکین حریف ٹیڈ کروز 18 فیصد کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں جبکہ مارکو روبیو 11 فیصد کے ساتھ تیسرے اور بین کارسن 9 فیصد کے ساتھ چوتھے نمبرپر ہیں۔ فاکس نیوز نے قومی سطح پر یہ سروے کیا ہے اور اس کا کہنا ہے کہ 15 ڈسمبر کے بعد سے اس نئے سروے کیلئے انٹرویوز کئے گئے تھے ۔ اس وقت لاس ویگاس میں ریپبلیکن صدارتی مباحث کا انعقاد عمل میں آیا تھا ۔ پبلک پالیسی پولنگ کی جانب سے جاری کردہ ایک اور قومی پول میں بھی ٹرمپ کو دوسروں پر سبقت دکھائی گئی ہے ۔ سروے کے مطابق ٹرمپ کو 34 فیصد امریکی رائے دہندوں کی تائید حاصل ہے ۔ ٹیڈ کروز کو اس سروے میں بھی 18 فیصد کی تائید دکھائی گئی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT