Thursday , August 17 2017
Home / دنیا / ڈونالڈ ٹرمپ کی ٹیم کے دو اہم عہدوں پر ریبس اور بینن کا تقررات

ڈونالڈ ٹرمپ کی ٹیم کے دو اہم عہدوں پر ریبس اور بینن کا تقررات

واشنگٹن ۔ 14 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اپنی آنے والی ٹیم میں رپبلکن پارٹی کے ایک اعلی عہدیدار اور ایک کنزرویٹو میڈیا گروپ کے سربراہ کو اہم ذمہ داریاں سونپی ہیں۔رپبلکن نیشنل کمیٹی (آر این سی) کے چیئرمین رائنس پریبس ان کے چیف آف اسٹاف ہوں گے۔چیف آف سٹاف کی حیثیت سے پریبس وائٹ ہاؤس کا ایجنڈا طے کریں گے اور کانگریس اور حکومت کے درمیان رابطہ کار کے فرائض سرانجام دیں گے۔جبکہ قدامت پسند بریٹبارٹ نیوز نیٹ ورک کے اسٹیفن بینن ڈونالڈ ٹرمپ کے چیف سٹریٹیجسٹ ہوں گے۔اس سے قبل مسٹر ٹرمپ کی انتخابی مہم کے سربراہ کی ذمہ داری نبھانے کے لیے مسٹر بینن نے عارضی طور پر بریٹبارٹ کے ایگزیکٹو چیئرمین کے عہدے سے کنارہ کشی اختیار کر لی تھی۔خیال رہیکہ منگل کو ہونے والے انتخاب میں رپبلکن امیدوار نے ڈیموکریٹ امیدوار ہلیری کلنٹن کو شکست دی تھی اور اس نتیجے میں بہت سے لوگ صدمے میں ہیں جنھیں یہ امید تھی کہ رائے عامہ کے جائزوں کے مطابق ہلیری کلنٹن جیت جائیں گی۔

TOPPOPULARRECENT