Wednesday , September 20 2017
Home / دنیا / ڈونالڈ ٹرمپ کی 11جنوری کو پہلی پریس کانفرنس

ڈونالڈ ٹرمپ کی 11جنوری کو پہلی پریس کانفرنس

نیویارک۔ 4جنوری (سیاست ڈاٹ کام)امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے آج بتایا کہ وہ 11جنوری کو نیویارک میں پریس کانفرنس کریں گے ۔ انہوں نے یہ اطلاع مائیکروبلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر دی۔ ٹرمپ نے گزشتہ سال 8 نومبر کو صدر منتخب ہونے کے بعد اب تک ایک بھی پریس کانفرنس میں حصہ نہیں لیا ہے ۔ وہ آئندہ 20 جنوری کو عہدہ سنبھالیں گے ۔
گزشتہ 40 سال سے سزائے قید
کاٹنے والا قیدی بیمار
لاس اینجلس ۔ 4 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ میں عرصہ دراز قبل قتل عام میں ملوث ایک قاتل اس وقت شدید طور پر بیمار ہے جس کا نام چارلس مینسن ہے اور اسے جیل سے ایک نامعلوم مقام پر واقع ہاسپٹل منتقل کیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق 82 سالہ چارلس کو کور کوران اسٹیٹ پرپرن جو کنگس کاؤنٹی، کیلیفورنیا میں واقع ہے، سے 100 کیلومیٹر کے فاصلے پر واقع ایک ہاسپٹل منتقل کیا گیا ہے۔ 1969ء میں لاس اینجیلس میں کئے گئے متعدد قتل میں ملوث چارلس گزشتہ 40 سال سے جیل میں ہے۔ جیل کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ چارلس کا انتقال نہیں ہوا ہے بلکہ وہ شدید طور پر بیمار ہے۔ عہدیدار نے مزید تفصیلات بتانے سے انکار کردیا۔

TOPPOPULARRECENT