Saturday , October 21 2017
Home / Top Stories / ڈونالڈ ٹرمپ کے امریکہ میں نفرت و تعصب میں اضافہ

ڈونالڈ ٹرمپ کے امریکہ میں نفرت و تعصب میں اضافہ

واشنگٹن ۔ /10 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ میں کروائے گئے نئے سروے کے مطابق دو تہائی امریکیوں نے احساس ظاہر کیا کہ ڈونالڈ ٹرمپ نے جب سے انتخاب جیتا ہے نفرت اور تعصب پسندی میں اضافہ ہوتا جارہا ہے ۔اوپنین پول کے مطابق کیونیک یونیورسٹی کی جانب سے کروائے گئے پول میں 63 فیصد امریکیوں نے کہا کہ نومبر 2016 ء کے انتخاب میں ٹرمپ کی کامیابی کے بعد سے نفرت و تعصب پسندی بڑھی ہے ۔ 77 فیصد رائے دہندوں نے کہا کہ امریکہ میں اقلیتی گروپس کے خلاف منظم طریقہ سے نفرت پھیلائی جارہی ہے ۔ 32 فیصد نے کہا کہ ایسی کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے اور دو فیصد کا کہنا ہے کہ تعصب گھٹا ہے ۔ سروے سے پتہ چلا ہے کہ 70 فیصد رائے دہندوں نے کہا کہ مخالفت اقلیت سوچ نہایت ہی سنگین معاملہ ہے اس سے مسائل پیدا ہوں گے ۔

TOPPOPULARRECENT