Wednesday , June 28 2017
Home / شہر کی خبریں / ڈونالڈ ٹرمپ کے ایچ ون بی ویزا قواعد سے ہندوستانی آئی ٹی کمپنیاں متاثر: اسوچم

ڈونالڈ ٹرمپ کے ایچ ون بی ویزا قواعد سے ہندوستانی آئی ٹی کمپنیاں متاثر: اسوچم

حیدرآباد۔/19اپریل، ( سیاست نیوز) صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ کے نعرہ ’ بائی امریکن ہائیر امریکن ‘ مہم کے تحت کیلئے بنائے گئے سخت ترین قواعد کے باعث ہندوستانی آئی ٹی کمپنیوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ اسوچم نے اس سلسلہ میں تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستانی کرنسی کی قدر میں اضافہ کے باعث بھی امریکہ میں کام کررہے لاکھوں آئی ٹی پروفیشنلس کو مجبوراً وطن واپس لوٹنا پڑے گا۔ تقریباً 86 فیصد ویزا سے ہندوستانی آئی ٹی پروفیشنلس استفادہ کرتے ہیں، اب یہ تعداد گھٹ کر تقریباً 60 فیصد ہوجائے گی۔ امریکہ سے ہونے والی ادائیگیوں کی شرح میں بھی کمی واقع ہوگی۔ ورلڈ بینک ڈیٹا میں بتایا گیا ہے کہ 2015 میں ہندوستان کیلئے بلز کی ادائیگی میں امریکہ دوسرا بڑا ملک تھا۔ سعودی عرب کو سرفہرست کا موقف حاصل ہے۔ اسوچم نے امکان ظاہر کیا ہے کہ امریکہ کی نئی پالیسی سے 8تا10 فیصد روزگار متاثر ہوگا۔ اس کے علاوہ آمدنی میں بھی کمی آئے گی۔ اسوچم کے سکریٹری جنرل ڈی ایس راوت نے خبردار کیا ہے کہ امریکی پالیسیوں سے ہندوستانی آئی ٹی صنعت متاثر ہوگی۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT