Monday , August 21 2017
Home / کھیل کی خبریں / ڈونگ بن نے ٹریپل جمپ کا گولڈ میڈل جیت لیا

ڈونگ بن نے ٹریپل جمپ کا گولڈ میڈل جیت لیا

پورٹ لینڈ (اوریگان )۔20 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) چین کے ڈونگ بن نے اتھیلیٹکس ورلڈ انڈور چمپین شپ میں مردوں کے زمروں میں ٹریپل جمپ گولڈ میڈل جیت لیا ہے۔ وہ ورلڈ انڈور خطاب جیتنے والے اب تک کے تیسرے چینی اتھیلیٹ بن گئے ہیں۔ ڈونگ نے 17.41 میٹرس میں بھی عالمی ریکارڈ قائم کیا تھا۔ فائنل مقابلے میں انہوں نے ابتداء میں 17.18 میٹر سے شروعات کی اور بعد میں یہ سبقت 17.29 میٹرس تک بڑھ گئی۔ تیسری کوشش میں انہوں نے 17.33 میٹرس تک جمپ لگاکر یہ کامیابی حاصل کی اور گولڈ میڈل کے حقدار بنے۔ جرمنی کے میگس ہیس نے 17.14 میٹرس کے ساتھ سلور میڈل حاصل کیا جبکہ فرانس کے بنجامن کمپارے نے 17.04 میٹرس کے ساتھ تیسرا مقام اور برانز میڈل حاصل کیا۔

TOPPOPULARRECENT