Saturday , September 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / ڈونیڈن ٹسٹ ،کیوی ٹیم 431 رنز بنا کر آئوٹ

ڈونیڈن ٹسٹ ،کیوی ٹیم 431 رنز بنا کر آئوٹ

ڈونیڈن۔ 11 ڈسمبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام )  سری لنکا نے نیوزی لینڈ کے خلاف 431 رنز کے جواب میں 4 وکٹوں پر 197 بنا لئے ہیں اور یوں وہ ابھی میزبان ٹیم کے سکور سے 234 رنز دور ہیں۔ نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے درمیان پہلے ٹسٹ کے دوسرے روز کھیل ختم ہونے تک مہمان ٹیم نے اپنی پہلی اننگز میں چار وکٹوں پر 197 رنز بنا لئے تھے۔ اس سے قبل میزبان ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 431 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی تھی۔  گپٹل نے 156، ولیمسن 88 اور کپتان میکلم 75 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ پردیپ نے چار کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا۔ جواب میں سری لنکا کی جانب سے اوپنر کرونا رتنے 84 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے۔ ان کی اننگز میں 7 چوکے شامل تھے، جب کہ چندی مل 83 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔ ان کا ساتھ دینے کیلئے ویتھانگے 10 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔ کپتان میتھیوز صرف 2 رنز بنا کر سائوتھی کا شکار بنے جبکہ مینڈس صرف 8 رنز بنا سکے۔ مہمان ٹیم ابھی 234 رنز خسارے میں ہے اور اس کی ابھی 6 وکٹیں باقی ہیں۔ سائوتھی، بولٹ، اسٹیٹنر اور وانگر نے ایک ایک کھلاڑی  کو آئوٹ کیا۔

TOPPOPULARRECENT