Sunday , June 25 2017
Home / کھیل کی خبریں / ڈوپلیسی اور ملر کی سنچریاں،افریقہ کی شاندار کامیابی

ڈوپلیسی اور ملر کی سنچریاں،افریقہ کی شاندار کامیابی

ڈربن۔2 فروری (سیاست ڈاٹ کام ) دوسرے ونڈ ے میچ میں جنوبی افریقی بیٹسمینوں فاف ڈو پلیسی اور ڈیوڈ ملر کی شاندار سنچریوں نے سری لنکا کو بے حال کرڈالا جو چھ وکٹوں پر 307 رنز کے جواب میں 186 پر ڈھیر ہو کر 121 رنز سے شکست کھا بیٹھی اور میزبان ٹیم کو پانچ میچوں کی سیریز میں 2-0  سے برتری حاصل ہو گئی۔ کنگز میڈ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر فیلڈ نگ کا فیصلہ کیا تو فاف ڈوپلیسی کی عمدہ بیٹنگ کے باوجود  ٹیم اپنی ابتدائی چار وکٹیں 108 رنز پر گنوا بیٹھی لیکن انہوں نے ڈیوڈ ملر کے ساتھ پانچویں وکٹ کی شراکت میں 117 رنز جوڑ کر اپنی ٹیم کو سنبھال لیا۔  ڈوپلیسی نے سات چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 105 رنز بنائے جبکہ ڈیوڈ ملر تین چوکوں اور چھ چھکوں سمیت 117 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔انہوں نے 26 رنز اسکور کرنے والے کرس مورس کے ساتھ بھی قیمتی 60 رنز کا اضافہ کیا اور جنوبی افریقہ نے چھ وکٹوں پر 307 رنز بنائے۔ سرنگا لکمل ہی دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کر سکے۔ جوابی اننگز میں سری لنکا کی جانب سے نروشن ڈکویلا 25،اپل تھرنگا 26،کوسال مینڈس 20 اور دنیش چندی مل 36 رنز بنانے میں تو کامیاب ہوئے لیکن بڑی اننگز نہ کھیل سکے اور متواتر گرنے والی وکٹوں کے سبب سری لنکن ٹیم 186 رنز ہی بنا سکی اگرچہ سچیتھ پتھیرانا 26 اور اسیلا گنارتنے بھی 18 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے لیکن وین پارنیل،عمران طاہر اور جین پال ڈومینی کی فی کس دو وکٹوں نے میزبان  ٹیم کو فتح میں اہم رول ادا کیا۔ ڈیوڈ ملر کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔
پاکستان کے خلاف ہندوستان کامیاب
ہانگ کانگ 2 فروری (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی ٹیم نے یہاں ایشین جونیر ٹیم اسکواش چمپئن شپ میں کٹر حریف پاکستان کو پُول اے میں شکست دیتے ہوئے سرفہرست مقام حاصل کرلیا ہے۔ گزشتہ روز کی طرح آج بھی ہندوستان کو دو مقابلوں میں شرکت کرنی تھی جس میں اس نے پاکستان کو شکست دی۔ ابتدائی مقابلہ میں ہندوستان نے ایران کے خلاف 3-0 کی کامیابی حاصل کی۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT