Thursday , June 22 2017
Home / کھیل کی خبریں / ڈوپلیسی ورلڈ کپ کے بعد سبکدوشی کے خواہاں

ڈوپلیسی ورلڈ کپ کے بعد سبکدوشی کے خواہاں

جوہانسبرگ۔12 مئی (سیاست ڈاٹ کام ) جنوبی افریقہ کے ٹسٹ اور ٹوئنٹی 20 کے کپتان فاف ڈو پلیسی نے ورلڈ کپ 2019ء کے بعد سبکدوشی کا اشارہ دیتے  ہوئے کہا ہے کہ میگا ایونٹ کے بعد کئی دوسرے سینئر کھلاڑی بھی ٹیم  سے علیحدگی اختیار کرلیں گے۔ فاف ڈوپلیسی کے مطابق ابھی ان کے پاس دو سال کا عرصہ ہے اور اس دوران وہ تمام طرز کی کرکٹ کھیلنا چاہتے ہیں لیکن اس کے بعد کھیل کو چھوڑ جائیں گے۔ کپتان نے مزید کہا کہ کھلاڑیوں کیلئے بہتر معاوضوں اور طویل معاہدوں کی ضرورت ہے ورنہ کھلاڑی اسی طرح ٹیم کو چھوڑ کرجاتے رہیں گے۔
مانچسٹر یونائیٹڈ یورپا لیگ کے فائنل میں داخل
لندن ۔12 مئی (سیاست ڈاٹ کام )مانچسٹر اور سیلتا ویگو کا مقابلہ 1-1 گول سے برابر رہا،مجموعی برتری کی بنیاد پر مانچسٹر یونائیٹڈ نے ایونٹ کے فائنل میں جگہ بنا لی۔ یورپا لیگ سیمی فائنل کے دوسرے مرحلے میں بڑی ٹیم مانچسٹر یونائیٹڈ نے میچ کے آغاز سے ہی شاندار کھیل پیش کیا اور 17 ویں منٹ میں فیلینی کے گول کی مدد سے1-0  کی برتری حاصل کر لی۔ حریف ٹیم نے ہمت نہ ہارتے ہوئے مقابلہ برابر کرنے کی بھرپور کوشش کی،86 ویں منٹ میں انہوں نے سباسچیئن کے گول کی مدد سے کھیل 1-1 گول سے برابر کر دیا۔ اس کے بعد کھیل کے اختتام تک کوئی ٹیم مزید گول بنانے میں ناکام رہی،تاہم مجموعی برتری کی بنیاد پر مانچسٹر یونائیٹڈ نے ٹورنمنٹ کے فائنل میں جگہ پکی کر لی۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT