Sunday , September 24 2017
Home / کھیل کی خبریں / ڈوپنگ اسکینڈل ، آندرے رسل پر پابندی کا خطرہ

ڈوپنگ اسکینڈل ، آندرے رسل پر پابندی کا خطرہ

جمیکا۔16 جولائی (سیاست ڈاکٹ کام ) ویسٹ انڈیز کے اسٹار آل راؤنڈر آندرے رسل بھی ڈوپنگ اسکینڈل میں پھنس گئے وہ 20 جولائی کو اینٹی ڈوپنگ پینل کے سامنے پیش ہوں گے۔ ویسٹ انڈیز آل راؤنڈر آندرے رسل کے ستارے گردش میں ہیں  اور جارحانہ آل راؤنڈر 20 جولائی کو خود پر لگنے والے ڈوپنگ الزامات کا سامنا کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق کھلاڑی نے 12 ماہ کے دوران 3 مرتبہ ڈوپ ٹسٹ نہیں دیا ہے۔ جمیکا کے قوانین کے تحت تین مرتبہ ڈوپ ٹسٹ نہ دینا اس  ٹسٹ میں ناکام  ہونے کے برابر ہے۔ کھلاڑی کے وکیل کی مطابق آل راؤنڈر پر لگنے والے الزامات جلدغلط ثابت ہو جائیں گے ۔

 

ندیم کی ناقابل تسخیر سنچری رائیگاں
حیدرآباد 16 جولائی (ای میل) حیدرآباد کرکٹ اسوسی ایشن کے اے نائن ڈیویژن لیگ مقابلے میں شالیمار کرکٹ کلب کے اوپنر ندیم کی ناقابل تسخیر سنچری رائیگاں گئی جیسا کہ حریف ٹیم پکٹ کرکٹ کلب نے 247/4 کے ذریعہ کامیابی حاصل کرلی۔ قبل ازیں پہلے بیاٹنگ کرتے ہوئے ندیم نے 127 رنز کی ناقابل تسخیر اننگز کھیلی اور ٹیم کے مجموعی اسکور 246/8 میں کلیدی رول ادا کیا۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT