Thursday , September 21 2017
Home / کھیل کی خبریں / ڈوپنگ سے متاثرہ روس کو پہلا گولڈ میڈل

ڈوپنگ سے متاثرہ روس کو پہلا گولڈ میڈل

ریوڈی جنیرو ۔ /7 اگست (سیاست ڈاٹ کام) ڈوپنگ اسکینڈل سے متاثرہ روس کے بسلان مدرانوف کو ریوا اولمپکس کے پہلے ہی دن بوڈو کے ایک مقابلہ میں گولڈ میڈل حاصل ہوا ۔ سدرانوف نے منس 60 کیلو گرام کے زمرہ میں قازقستان کے یلدوس اسمنوف پر فتح حاصل کی ۔ جس کے ساتھ ہی ڈوپنگ کے تنازعہ پر بڑے پیمانے پر تخفیف شدہ روسی ٹیم کو پہلا گولڈ میڈل حاصل ہوا ۔ بعد ازاں فاتح مدرانوف نے کہا کہ ’’ہماری ٹیم کو شدید نفسیاتی الجھن کا نشانہ بنایا گیا لیکن پہلے ہی دن گولڈ میڈل کے حصول کا مطلب ہے کہ میرے ملک کیلئے ہنوز بہت کچھ ملنا باقی ہے ‘‘ ۔

TOPPOPULARRECENT