Friday , August 18 2017
Home / کھیل کی خبریں / ڈوپنگ ٹسٹ میں ناکامی، رسل کو معطلی کا سامنا

ڈوپنگ ٹسٹ میں ناکامی، رسل کو معطلی کا سامنا

جمیکا ، 3 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) جمیکا کے انسداد ڈوپنگ کمیشن (جیڈکو) کا کہنا ہے کہ ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر اینڈرے رسل نے ایک سال کے دوران تین بار ڈوپنگ ٹسٹ کے مواقع ضائع کردیئے ہیں۔ جیڈکو کے مطابق ڈوپنگ ٹسٹ کے قوانین کے تحت تین بار ڈوپنگ ٹسٹ میں ناکامی کو مثبت ٹسٹ سمجھ لیا جاتا ہے جس کا مطلب ہے کہ 27 سالہ اینڈرے رسل کو معطلی کا سامنا ہے۔ جیڈکو کی آزاد تادیبی کمیٹی کے چیئرمین کینٹ پینٹری نے کہا: ’’میں اینڈرے کے کیس کو سننے کیلئے ایک پیانل تشکیل دے چکا ہوں۔‘‘ اینڈرے رسل ہندوستان میں 8 مارچ کو شروع ہونے والے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کیلئے ویسٹ انڈیز کے اسکواڈ میں شامل ہیں۔ عالمی ڈوپنگ ایجنسی کے قوانین کے مطابق کھلاڑی مقامی اینٹی ڈوپنگ ایجنسی کو یہ ٹسٹ دینے سے پہلے ایک گھنٹہ قبل ضرور آگاہ کریں۔ اینڈرے رسل نے گزشتہ ماہ دبئی میں منعقد ہونے والی پاکستان سوپر لیگ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کی تھی جہاں انھوں نے اپنی ٹیم کو ٹورنمنٹ جتوانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ 27 سالہ آل راؤنڈر کو اس ٹورنمنٹ میں سب زیادہ وکٹیں لینے پر بہترین بولر کا ایوارڈ بھی دیا گیا تھا۔ اینڈرے رسل انڈین پریمیر لیگ میں کولکاتا نائٹ رائیڈرز کے علاوہ آسٹریلیا کی بگ بیاش لیگ میں سڈنی تھنڈرز کی بھی نمائندگی کرتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT