Sunday , August 20 2017
Home / کھیل کی خبریں / ڈوپ اسکینڈل میں اسپورٹس اتھارٹی کا رول : نرسنگ

ڈوپ اسکینڈل میں اسپورٹس اتھارٹی کا رول : نرسنگ

سی بی آئی انکوائری ہو ۔ نرسنگ کو ریو گیمز سے روکنے کی سازش ہوئی، ریسلنگ فیڈریشن کا دعویٰ
نئی دہلی ، 25 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ڈوپنگ اسکینڈل جس نے نرسنگ یادو کو اولمپکس سے عملاً خارج از امکان قرار دے دیا، آج اس میں بڑا خراب موڑ آیا جبکہ ریسلر نے الزام عائد کیا کہ اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا (ایس اے آئی) کا ایک عہدہ دار اسے پھنسانے کی ’’سازش‘‘ کا حصہ ہے اور نیشنل فیڈریشن نے بھی ان (نرسنگ) کی بھرپور تائید کردی ہے۔ اس انکشاف کے ایک روز بعد کہ نرسنگ اور اُس کے روم کا ساتھی سندیپ یادو ممنوعہ مادہ methandienone کے ٹسٹ میں مثبت پائے گئے، ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا نے ریسلر نرسنگ کی تائید کردی اور زور دیا کہ سازش ہوئی ہے تاکہ اسے ریو گیمز میں شرکت کیلئے جانے سے روکا جاسکے۔ صدر ڈبلیو ایف آئی برج بھوشن شرن سنگھ نے آج کہا کہ نرسنگ نے تحریری شکایت داخل کرتے ہوئے ایس اے آئی سونی پت کے عہدہ دار کا نام لیا ہے اور چند دیگر بشمول اتھلیٹس کے خلاف بھی الزامات عائد کئے ہیں۔ صدر ڈبلیو ایف آئی نے یہاں میڈیا والوں کو بتایا کہ ایک ماہ کے وقفے میں تین ڈوپ ٹسٹ نرسنگ پر کئے گئے اور اسی سے بہت شبہات ابھرتے ہیں۔ علاوہ ازیں اُس روم پارٹنر سندیپ یادو بھی اسی ممنوعہ مادہ کے ٹسٹ میں مثبت پایا گیا ہے۔ مزاحمت کیلئے کمربستہ نرسنگ نے اس اسکینڈل کی سی بی آئی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ سی بی آئی انکوائری ہونا چاہئے۔ ’’میرے سلیکشن سے متعلق سارا معاملہ عدالت سے رجوع کیا گیا۔ سی آئی ڈی نے رپورٹ دی تھی کہ میری زندگی کا خطرہ ہے۔ ان سب باتوں سے واضح ہوتا ہے کہ مجھے ماخوذ کیا گیا تاکہ مجھے ریو جانے سے روکا جاسکے۔ میں نے میری شکایت فیڈریشن کو دی جس میں واضح کردیا کہ میس میں تیار کی گئی غذا میں ضرور کچھ ملایا گیا ہوگا۔ یہ میرے خلاف سازش ہے۔‘‘ ڈبلیو ایف آئی سربراہ نے کہا کہ نرسنگ کی شکایت وزارت کھیل کود کو بھی ارسال کردی گئی ہے۔ ’’جس روز نرسنگ نے تحریری شکایت دی، میں نے فوری اسپورٹس منسٹری اور حکومت ہند کے دیگر اہم حکام کو واقف کرایا۔ حکومت نے اس کا سنجیدگی سے نوٹ لیا اور ممتاز اشخاص کی کمیٹی تشکیل دی گئی جو اس معاملے کا جائزہ لے رہے ہیں۔ میں نے اس ساری سازش سے ورلڈ ریسلنگ باڈی ایف آئی ایل اے اور ناڈا (این اے ڈی اے) کو بھی مطلع کردیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT