Monday , August 21 2017
Home / دنیا / ڈوکلام تعطل پر ہندوستان اور چین مذاکرات کیلئے امریکہ کی خواہش

ڈوکلام تعطل پر ہندوستان اور چین مذاکرات کیلئے امریکہ کی خواہش

واشنگٹن۔11 اگست (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ نے آج کہا کہ وہ چاہتا ہے کہ سکم سکشن کے ڈوکلام میں پیدا شدہ تعطل پر ہندوستان اور چین کے درمیان بات چیت کی جائے۔ اس علاقہ میں ہندوستانی سپاہیوں نے چین پیپلز لبریشن آرمی کو سڑک تعمیر کرنے سے روک دیا تھا جس کے بعد سے ڈوکلام میں ان دونوں ملکوں کے درمیان 55 دن سے تعطل جاری ہے۔ امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان ہیتھرنائوریٹ نے یہاں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ’’یہ ایک ایسی صورتحال ہے جس پر یقینا ہم قریبی نظر رکھے ہوئے ہیں۔‘‘ نائوریٹ نے کہا کہ ’’جیسا کہ آپ بھی جانتے ہیں ان دونوں (ہندوستان اور چین) حکومتوں سے ہمارے تعلقات ہیں ہم بدستور ان دونوں فریقوں کی اس بات پر حوصلہ افزائی کریں گے کہ وہ مل بیٹھیں اور اس کے بارے میں بات چیت کریں ۔‘‘

TOPPOPULARRECENT