Monday , September 25 2017
Home / دنیا / ڈوکلم صف آرائی کے دوران چین کے زلزلے پر مودی کا اظہار رنج

ڈوکلم صف آرائی کے دوران چین کے زلزلے پر مودی کا اظہار رنج

بیجنگ 10 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے آج چینی مائیکرو بلاگنگ پلیٹ فارم کے توسط سے چین کے جنوب مغربی صوبہ سیچوان میں طاقتور زلزلے سے 20 افراد کی ہلاکت اور سینکڑوں افراد کے زخمی ہونے پر اظہار رنج و غم کیا۔ سینا ویبو مائیکرو بلاگنگ ویب سائیٹ پر جو ٹوئٹر کے مماثل ہے، نریندر مودی نے کہاکہ اُنھیں انسانی زندگیوں کے ضائع ہونے اور زلزلے کی تباہ کاری پر رنج پہونچا ہے۔ ہندوستانی عوام مہلوکین کے خاندانوں کے لئے دعا کررہے ہیں اور جو لوگ زخمی ہوگئے ہیں، اُن کی عاجلانہ صحتیابی کے متمنی ہیں۔ نئی مقبول چینی ویب سائیٹ پر وزیراعظم مودی نے اپنا کھاتہ 2015 ء میں چین کے دورے کے موقع پر کھولا تھا۔

TOPPOPULARRECENT