Saturday , October 21 2017
Home / ہندوستان / ڈوکلم میں چین کا موقف غیرمعمولی جارحانہ : معتمد خارجہ

ڈوکلم میں چین کا موقف غیرمعمولی جارحانہ : معتمد خارجہ

نئی دہلی 18 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) معتمد خارجہ ایس جئے شنکر نے آج پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس پر بیان دیتے ہوئے کہاکہ چین کا موقف ڈوکلم میں انتہائی جارحانہ اور غیرمعمولی طور پر نازک ہے۔ کمیٹی کے ارکان نے نئی دہلی میں اِس کا انکشاف کیا جبکہ ان کے سفارتی ذرائع سے چین کے ساتھ روابط قائم ہیں۔ معتمد خارجہ نے کمیٹی سے کہاکہ ہندوستان سرحد کے بارے میں اپنا موقف واضح کرچکا ہے لیکن چین خود اپنے موقف کے بارے میں واضح نہیں ہے۔ یہ اپنے موقف کی متضاد تاویلات پیش کررہا ہے۔ جبکہ ہندوستان اپنا موقف واضح کرنے کی کوشش میں ہے۔ ہندوستان نے 1895 ء سے اپنا یہ موقف برقرار رکھا ہے کہ وہ ہند ۔ چین معاہدے کا پابند ہے۔

TOPPOPULARRECENT