Saturday , April 29 2017
Home / ہندوستان / ڈویژن جیل کے دو قیدی ہتھکڑی سمیت فرار، 5 ملازمین پولیس معطل

ڈویژن جیل کے دو قیدی ہتھکڑی سمیت فرار، 5 ملازمین پولیس معطل

حاجی پور 6مارچ (سیاست ڈاٹ کام) بہار میں ویشالی ضلع کے حاجی پور ڈویژن جیل کے دو زیرسماعت قیدی آج ہتھکڑی سمیت فرار ہو گئے جس کے بعد پولیس سپرنٹنڈنٹ نے ایک سب انسپکٹر اور چار پولیس جوانوں کو غفلت برتنے کے الزام میں معطل کردیا۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ راکیش کمار نے بتایا کہ حاجی پور ڈویژن جیل کے دو قیدی سوہن گوپ اور جتیندر پاسوان علاج کے دوران پٹنہ میڈیکل کالج ہاسپٹل کے قیدی وارڈ سے صبح بیت الخلا جانے کا بہانہ بناکر پولیس کو چکمہ دے کر ہتھکڑی سمیت فرار ہو گئے ۔ انہوں نے بتایا کہ ضلع کے راگھوپور تھانہ علاقے کے دیارا علاقے سے پولیس نے آرمس ایکٹ، لوٹ سمیت دیگر معاملات کے بدنام مجرم سوہن اور جتیندر کو سات آٹھ ماہ پہلے گرفتار کیا گیاتھا۔ مسٹر کمار نے بتایا کہ پانچ روز قبل دونوں قیدیوں نے طبیعت خراب ہونے کی بات کہی جس کے بعد انہیں علاج کے لئے حاجی پور صدر اسپتال میں داخل کرادیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ان قیدیوں کو بہتر علاج کے لئے پٹنہ میڈیکل کالج ہاسپٹل بھیج دیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ اس معاملے میں قیدیوں کی حفاظت میں تعینات ایک سب انسپکٹر اور چار جوانوں کو لاپرواہی برتنے کے الزام میں فوری طور پر معطل کر دیا گیا ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT