Friday , August 18 2017
Home / خواتین کا صفحہ / ڈِنر ٹیبل خاتون خانہ کی سلیقہ شعاری کا عکاس

ڈِنر ٹیبل خاتون خانہ کی سلیقہ شعاری کا عکاس

کھانے کی میز یاڈِنر ٹیبل خاتون خانہ کی سلیقہ شعاری کا عکاس ہوتا ہے۔ ڈِنر ٹیبل پر کھانا لگانا بھی ایک فن ہے۔ کچھ خواتین ذائقہ دار پکوان تو کرلیتی ہیں لیکن مہمانوں کے سامنے اس کھانے کو پیش کرنے کا فن یعنی ٹیبل پر سجانے کے فن سے وہ واقف نہیں رہتیں۔

تاہم اگر خواتین کھانا مزیدار بنائیں اور اس کے ساتھ ساتھ مہمانوں کے سامنے اسے اچھی طرح پیش کریں تو مہمانوں کے دل میں ان کی عزت بڑھ جاتی ہے۔ آج کی تیز رفتار زندگی میں خواتین کی اکثریت کھانا پیش کرتے وقت اس بات کو نظرانداز کردیتی ہے۔ڈِنر ٹیبل سٹ کرنے سے تمام اشیاء تک مہمانوں کی رسائی بھی ممکن ہوتی ہے اور وہ اطراف میں موجود افراد کے کھانے میں کسی قسم کا خلل پیدا کئے بغیر اپنی مطلوبہ ڈش حاصل کرسکتے ہیں۔ ڈِنر ٹیبل کی ترتیب میزبان کے مزاج، اس کے ذوق کو ظاہر کرتی ہے۔ ڈِنر ٹیبل کے حوالے سے اولین اصول یہ ہونا چاہیے کہ آپ حسب معمول  ڈِنر کے لئے میز سجائیں یا پھر خاص طور پر دوست احباب کے لئے اہتمام کریں دونوں صورتوں میں آپ کی اولین ترجیح مہمان اور ان کا آرام ہونا چاہیئے۔ اس بات کی کوشش کریں کہ آپ  کے ڈِنر ٹیبل پر برتنوں کا انبار نہ ہو ۔

TOPPOPULARRECENT