Thursday , October 19 2017
Home / شہر کی خبریں / ڈپلوما ان ایجوکیشن منٹل ریٹارڈیشن میں داخلے،آخری تاریخ 31 مئی مقرر

ڈپلوما ان ایجوکیشن منٹل ریٹارڈیشن میں داخلے،آخری تاریخ 31 مئی مقرر

حیدرآباد ۔ 15 ۔ اپریل : ( پریس نوٹ ) : اے ڈی ایچ آر ڈی ٹھاکر ہری پرساد انسٹی ٹیوٹ آف ریسرچ اینڈ ریہبلیشن برائے ذہنی معذورین کے پریس نوٹ کے مطابق ریہبلیشن کونسل آف انڈیا ( آر سی آئی ) نئی دہلی کے کورسیس دوسالہ ڈپلوما ان ایجوکیشن ، اسپیشل ایجوکیشن ( مینٹل ریٹارڈیشن ) ڈی ایڈ ، ایس ای سال برائے 2016-17 میں داخلوں کے لیے درخواستیں مطلوب ہیں ۔ ڈپلوما کورسیس میں داخلہ کے لیے اہلیت کم از کم تعلیمی قابلیت 10+2 ہو یا مسلمہ سنٹرل / اسٹیٹ بورڈ آف ایجوکیشن سے مماثل امتحان میں کامیاب ہوئے امیدوار کو مذکورہ کورس کے لیے کامیاب امتحان میں کم از کم 50 فیصد نمبرات کا حصول لازمی ہو ۔ عمر 18 تا 35 سال کے درمیان ہو ، ریزرویشن ریاستی حکومت کے قواعد کے مطابق ایس سی ، ایس ٹی ، او بی سی ، بی ڈبلیو ڈی ، خواتین اور مجاہدین آزادی کے ارکان خاندان کو دئیے جائیں گے ۔ داخلہ درخواست فارم کی اجرائی اور مکمل پر کئے گئے فارم کی آخری تاریخ 31 مئی 2016 ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے کوآرڈینٹر سے 9704694872 ۔ 040-24045454  پر ربط کریں ۔۔

TOPPOPULARRECENT