Saturday , August 19 2017
Home / شہر کی خبریں / ڈپلوما ان جرنلزم ، ضامن روزگار کورسیس

ڈپلوما ان جرنلزم ، ضامن روزگار کورسیس

اردو میڈیم طلبہ کے لیے بہترین موقع ، 10 اپریل داخلہ کی آخری تاریخ
حیدرآباد ۔ 4 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز ) : مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے فاصلاتی طرز تعلیم کے تحت ڈپلوما ان جرنلزم اینڈ ماس کمیونیکیشن کے ایک سالہ کورس میں داخلہ جاری ہیں ۔ انٹر میڈیٹ ( بارہویں جماعت ) یا اس کے مماثل امتحان میں کامیاب طلبہ اس غیر معمولی کورس کے لیے سیاست اسٹڈی سنٹر دفتر سیاست میں ہر اتوار کو اس کورس کی کلاسس ہوتی ہیں ۔ گذشتہ 8 برسوں سے روزنامہ سیاست کے اسٹڈی سنٹر سے بے شمار طلبہ وطالبات نے ڈپلوما ان جرنلزم و ماس کمیونیکیشن کا کورس کیا ہے ۔ ان میں سے درجنوں ٹی وی چیانلوں ، ایف ایم ریڈیوز ، کمیونٹی ریڈیوز اور اخبارات و رسائل میں پرکشش تنخواہوں پر خدمات انجام دے رہے ہیں ۔ ڈپلوما ان جرنلزم و ماس کمیونیکیشن کا یہ کورس اردو میں ہے اردو داں طلبہ کے لیے ویڈیو ، ریڈیو ، اڈیو اڈیٹر مترجم پروگرام پروڈیوسرس اینکرس وغیرہ بننے کے کافی روشن امکانات ہیں ۔ ڈپلوما کورس کرنے والے طلبہ ملک و بیرون ملک کے چیانلوں وغیرہ میں ملازمتیں حاصل کرسکتے ہیں ۔ بطور خاص ویڈیو اور آڈیو ، ایڈیٹنگ کے علاوہ دستاویزی و تشہیری فلمیں بناکر وہ اپنے لیے آمدنی کے بہترین ذرائع پیدا کرسکتے ہیں ۔ یہ کورس ضامن روزگار کورس ہے 10 اپریل داخلہ کی آخری تاریخ ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے سیاست اسٹڈی سنٹر کے کوآرڈینٹر محمد ریاض احمد سے 9985628567 اور زاہد فاروقی سے فون نمبر 9848256515 پر ربط کریں ۔۔

TOPPOPULARRECENT