Thursday , September 21 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ڈپٹی اسپیکر پدما دیویندر ریڈی کا آج دورہ میدک

ڈپٹی اسپیکر پدما دیویندر ریڈی کا آج دورہ میدک

میدک۔/26اکٹوبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مسٹر جیون راؤ پی آر او ڈپٹی اسپیکر چیمبر آفس کے مطابق 27اکٹوبر کو ڈپٹی اسپیکر ریاستی قانون ساز اسمبلی محترمہ ایم پدما دیویندر ریڈی کا دورہ میدک ہوگا۔ وہ ٹھیک11 بجے اپنے کیمپ دفتر پہنچیں گی،11-20 بجے میدک زرعی مارکٹنگ کمیٹی یارڈس پر دھان کی خریدی کے مرکز کا افتتاح کریں گی۔ اس طرح میدک کے واچ پلی، لنگسان پلی پر بھی اناج کی خریدی کے مراکز کا افتتاح کریں گی اور حویلی گھن پور ایک تا دو اپنے کیمپ دفتر پر توقف کے بعد دو تا چار  ضلع میدک کے مختلف دفاتر کے اعلیٰ عہدیداروں کے ساتھ ایک جائزہ اجلاس سے خطاب کریں گی۔ بعد ازآں ٹاؤن میں کچھ پروگرام میں شرکت کے بعد حیدرآباد روانہ ہوں گی۔

حالت نشہ میں ڈرائیونگ کے خلاف کارروائی
محبوب نگر۔/26اکٹوبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سرکل انسپکٹر پولیس ٹریفک محبوب نگر نے بتایا کہ حالت نشہ میں گاڑیاں چلانے والوں کے خلاف کارروائی کی گئی۔ 11موٹر سیکل رانوں کی بریتھ انالائزر کے ذریعہ جانچ کرتے ہوئے گرفتار کرلیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ حالت نشہ میں ڈرائیونگ سے کئی ایک سڑک حادثات پیش آرہے ہیں اور قیمتی انسانی جانیں ضائع ہورہی ہیں۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT