Saturday , August 19 2017
Home / شہر کی خبریں / ڈپٹی ایگزیکٹیو انجینئر کے 1 کروڑ 34 لاکھ کے اثاثہ جات بے نقاب

ڈپٹی ایگزیکٹیو انجینئر کے 1 کروڑ 34 لاکھ کے اثاثہ جات بے نقاب

حیدرآباد ۔ 22 جولائی ۔ ( پریس نوٹ) ڈپٹی ایگزیکٹیو انجینئر پنچایت راج نکریکل I سب ڈیویژن ضلع نلگنڈہ رویندر ناتھ کے ذرائع آمدنی سے زائد قریباً 1 کروڑ 34 لاکھ کے غیرمحسوب اثاثہ جات کو اے سی بی عہدیداروں نے بے نقاب کرتے ہوئے مقدمہ درج کیا ۔ اس سلسلہ میں مذکورہ عہدیدار کے رشتہ داروں کی ہائش گاہوں پر بھی دھاوے کئے گئے ۔ ملزم عہدیدار کے حیدرآباد میں تین منزلہ عمارت دو رہائشی فلائیٹس نلگنڈہ میں تین پلاٹس ، شمس آباد میں دو مکانات پلاٹس ، ہنڈائی کار ، ہونڈا اکٹیوا ، ساڑھے چار سو گرام سونا ، قیمتی گھریلو اشیاء ، 5.4 لاکھ بینک ڈپازٹ مالیت 1 کروڑ 34 لاکھ پائے گئے جبکہ اس کی مارکٹ قیمت چار کروڑ کی بتائی گئی ہے ۔ مذکورہ عہدیدار کو گرفتار کرلیا گیا ، انھیں عدالت میں پیش کیا جائیگا۔

TOPPOPULARRECENT