Sunday , August 20 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ڈپٹی تحصیلدار کے خلاف مٹ پلی میں آنگن واڑی ورکرس کا احتجاج

ڈپٹی تحصیلدار کے خلاف مٹ پلی میں آنگن واڑی ورکرس کا احتجاج

مٹ پلی ۔/20جنوری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ملا پور منڈل کے ڈپٹی تحصیلدار پرشوتم راؤ کے رویہ کے خلاف آنگن واڑی بوئن پلی پراجکٹ صدر ایم سائشوری ، اے آئی ٹی یو سی قائد سبھا اور دیگر مقامی آنگن واڑی ورکرس سندھیا رانی، رجیتا، اندرا، وکولہ، شوبھا تقریباً 30ورکرس نے ملاپور تحصیلدار آفس کے روبرو دھرنا و احتجاج منظم کیا اور ڈپٹی تحصیلدار کے رویہ کے خلاف مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ انہیں کئی ماہ سے تنخواہیں ادا نہیں ہورہی ہیں۔ ان تنخواہوں کے بارے میں ڈپٹی تحصیلدار پروشوتم سے مطالبہ کرنے پر انہوں نے خاطر میں نہیں لاتے ہوئے غیر ذمہ دارانہ الفاظ کہے۔ لہذا ڈپٹی تحصیلدار ان سے معذرت خواہی کریں ورنہ احتجاج مزید بلند کیا جائے گا۔

 

ڈپٹی تحصیلدار میدک کا تبادلہ
میدک۔/20جنوری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ڈپٹی تحصیلدار میدک مسٹر  پراوین کا تبادلہ سنگاریڈی سیول سپلائیز ڈپٹی تحصیلدار کی حیثیت سے عمل میں آیا۔ اس طرح میدک ڈپٹی تحصیلدار کی حیثیت سے عمل میں آیا۔ اس طرح میدک ڈپٹی تحصیلدار کے مخلوعہ عہدہ پر شنکرم پیٹ پر برسرخدمت ڈپٹی تحصیلدار مسٹر مہیندر کو متعین کیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT