Saturday , September 23 2017
Home / جرائم و حادثات / ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ چرالا پلی کی انسپکٹر پولیس کے خلاف شکایت

ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ چرالا پلی کی انسپکٹر پولیس کے خلاف شکایت

حیدرآباد ۔ /15 ستمبر (سیاست نیوز) چیرلہ پلی جیل کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کے خلاف درج مقدمہ تنازعہ کی شکل اختیار کرتا جارہا ہے ۔ انسپکٹر کشائی گوڑہ چندرا شیکھر کیخلاف آج ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ نے کمشنر راچہ کنڈہ سے شکایت کردی ۔ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ چیرلہ پلی سنٹرل جیل دشراتھم نے انسپکٹر کشائی گوڑہ پر الزام لگایا کہ انہوں نے جان بوجھ کر ان کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے ۔ حقیقت کو جاننے کی کوشش بھی نہیں کی بلکہ ایک خاتون کے الزام کو حقیقت تصور کرتے ہوئے ان کے خلاف انتقامی کارروائی کی ہے ۔ بے بنیاد الزامات پر کیس درج کیا گیا ۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز قیدی سے ملاقات کے لئے ایک خاتون نے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کے خلاف شکایت درج کروائی تھی کہ اس نے اس خاتون کے ساتھ نازیبا الفاظ استعمال کیا اور مبینہ دست درازی کی کوششیں کرتے ہوئے اس کی عصمت کو نقصان پہونچانے کی کوششیں کی ۔ تاہم ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کا کہنا ہے کہ اس شکایت میں الزامات بے بنیاد ہے ۔ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ نے اپنی شکایت میں اپنی صفائی پیش کی اور الزامات کی وضاحت کرتے ہوئے انسپکٹر کو قصور وار ٹھہرایا اور معاملہ کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ۔ ذرائع کے مطابق ڈی ایس چیرلہ پلی جیل نے کمشنر کو بتایا کہ عمر قید کی سزاء کاٹ رہے قیدی جان ابراہم سے ملاقات کے لئے اس خاتون کے قیدی سے کوئی رشتہ داری نہ ہونے کے سبب ہی ملاقات کا موقع نہیں دیا گیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ کمشنر پولیس نے سارے واقعہ کی مکمل تحقیقاتی رپورٹ پیش کرنے کا اے سی پی کشائی گوڑہ سید رفیق کو ہدایت دی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT