Saturday , August 19 2017
Home / جرائم و حادثات / ڈپٹی چیف منسٹر اے پی چنا راجپا زخمی ہاسپٹل میں لفٹ کا کیبل ٹوٹنے سے حادثہ

ڈپٹی چیف منسٹر اے پی چنا راجپا زخمی ہاسپٹل میں لفٹ کا کیبل ٹوٹنے سے حادثہ

حیدرآباد 25 اکٹوبر (سیاست نیوز) آندھراپردیش کے ڈپٹی چیف منسٹر (داخلہ) این چنا راجپا آج عیادت کے لئے ایک ہاسپٹل پہونچے جہاں لفٹ خراب ہونے کی وجہ سے وہ خود حادثہ کا شکار ہوگئے اور اُنھیں اِسی ہاسپٹل میں شریک کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق کاکیناڈا ٹاؤن کے سنجیونی ہاسپٹل میں جس وقت وہ لفٹ میں سوار تھے، تیسری منزل سے اِس کا کیبل ٹوٹ گیا۔ اس کی وجہ سے لفٹ گراؤنڈ فلور پر آگری۔ ڈپٹی چیف منسٹر کے ہمراہ ایک کانسٹبل اور فوٹو گرافر کو بھی معمولی زخم آئے۔ چنا راجپا کو اِسی ہاسپٹل کے آئی سی یو میں شریک کردیا گیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ زہریلی گیس کے اخراج سے متاثر ہونے والوں کو یہاں شریک کیا گیا تھا اور ان سے ملاقات کے لئے آئے تھے۔ ڈاکٹرس نے بتایا کہ ڈپٹی چیف منسٹر کو معمولی زخم آئے ہیں اور طبی امداد کے بعد وہ تیزی سے روبہ صحت ہورہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT