Wednesday , June 28 2017
Home / شہر کی خبریں / ڈپٹی چیف منسٹر محمد محمود علی کی سرجری کے بعد ہاسپٹل سے ڈسچارج

ڈپٹی چیف منسٹر محمد محمود علی کی سرجری کے بعد ہاسپٹل سے ڈسچارج

حیدرآباد۔/6 مئی، ( سیاست نیوز) ڈپٹی چیف منسٹر اور وزیر مال جناب محمد محمود علی اپولو ہاسپٹل میں معمولی سرجری کے بعد تیزی سے روبہ صحت ہیں۔ پیر کے دن سرجری کی گئی اور وہ کل رات ڈسچارج ہوچکے ہیں اور منسٹر کوارٹرس میں اپنی قیامگاہ پر آرام کررہے ہیں۔ ڈاکٹرس نے تقریباً ایک ہفتہ تک آرام کا مشورہ دیا ہے۔ جناب محمود علی تیزی سے روبہ صحت ہیں اور فی الوقت وہ سرکاری مصروفیات اور ملاقاتوں سے خود کو دور رکھے ہوئے ہیں۔ جناب محمود علی نے عاجلانہ صحت یابی کی دعا کرنے پر مسلمانوں سے اظہار تشکر کیا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT