Friday , August 18 2017
Home / Top Stories / ڈپٹی چیف منسٹر محمود علی دواخانہ سے ڈسچارج

ڈپٹی چیف منسٹر محمود علی دواخانہ سے ڈسچارج

صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرنے والے خیرخواہوں سے اظہار تشکر
حیدرآباد۔18جولائی(سیاست نیوز)نائب وزیراعلی تلنگانہ ریاست الحاج محمد محمودعلی نمس ہاسپٹل سے اپنے مکان واقع منسٹر س کوارٹرس منتقل ہوگئے ۔ جمعرات کی نصف شب انہیںوائیرل فیور اور شدید زکام کی شکایت پر نمس ہاسپٹل میںشریک کیاگیا تھا ماہر ڈاکٹرس کی نگرانی میںان کا علاج کیا گیاتاہم کے تین دن کے علاج معالجہ کے بعد انہیںپیر کی صبح نمس ہاسپٹل سے ڈسچارج کیا گیا ۔ ڈاکٹرس نے انہیں مزید چند روز آرام کا مشورہ دیتے ہوئے عوام سے ملاقات نہ کرنے کا مشورہ دیا ۔  نائب وزیر اعلی کی خرابی صحت کی خبر کے ساتھ ہی ان کے چاہنے والوں میں بے چینی کی لہر دوڑ گئی تھی اور ان کی عیادت کیلئے دواخانے میں قطار یں لگ گئیں تھیں جن میں ریاستی وزراء اور مختلف قائدین بھی عیادت کرنے والوں میں شامل تھے جبکہ فون پر بھی سینکڑوں افراد نے ان کی صحت کے متعلق کیفیت لی  ۔ شہر کی مساجد و دیگر مقامات پر ان کی صحتیابی کیلئے خصوصی دعاؤں کا اہتمام کیا گیا اس موقع پر محمد محمود علی نے اپنی عیادت کیلئے آنے والے اور بذریعہ فون مزاج پرسی کرنے والوں کا فرداًفرداً شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ تمام کی دعاؤں کے نتیجے میں اللہ تبارک و تعالی نے ان کو صحت سے نوازا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ وہ ڈاکٹرس کے مشورے کے مطابق چند روز آرام کے بعدبہت جلدعوام اور عوامی خدمات کیلئے دوبارہ سرگرم ہوجائیں گے ۔

TOPPOPULARRECENT