Thursday , August 17 2017
Home / شہر کی خبریں / ڈپٹی چیف منسٹر محمود علی سے کونسل ائمہ مساجد کے وفد کی ملاقات

ڈپٹی چیف منسٹر محمود علی سے کونسل ائمہ مساجد کے وفد کی ملاقات

حیدرآباد۔10مئی(سیاست نیوز) ریاست تلنگانہ میں مساجد کے ائمہ اور مؤذنین کو ریاستی حکومت کی جانب سے ماہانہ ایک ہزار روپئے اعزازیہ دینے کا فیصلہ پر کامیابی کے ساتھ عمل آوری جاری پرمسرت کا اظہار کرتے ہوئے آل انڈیا مرکزی کونسل ائمہ مساجد کے ایک وفد نے آج منسٹر کوارٹرس پہنچ کر نائب وزیراعلی الحاج محمد محمود علی سے ملاقات کی اور انہیںمبارکباد اور تہنیت پیش کی ۔ صدر آل انڈیا مرکزی کونسل امام مساجدحافظ وقاری محمد علی قادری کی قیادت میںکل ہند کونسل ائمہ مساجد نے اس موقع پر چیف منسٹر کے چندرشیکھر رائو اور نائب وزیراعلی الحاج محمد محمودعلی کی خدمات کی ستائش بھی کی اور ائمہ وموذنین کی اعزازیہ کی فراہمی کو حکومت تلنگانہ کامستحسن اقدام بھی قرارد یا اور کہاکہ حکومت تلنگانہ کا یہ اقدام دیگر ریاستوں کے لئے قابل تقلیدہے ۔ وفد نے مزیدکہاکہ ائمہ اور مؤذنین کی حالت پر غور کرتے ہوئے ملک کی تمام ریاستوں میں اس طرز کی اسکیم کو لاگو کرنا چاہئے ۔  صدر کونسل حافظ وقاری محمد علی قادری نے بتایا کہ ائمہ اور مؤذنین کی قلیل تنخواہوں میں گزر بسرنہایت مشکل ہوتا ہے اسی کو محسوس کرتے ہوئے مسلمانوں کے ہمدرد ڈپٹی چیف منسٹر محمد محمود علی کی کوششوں پر چیف منسٹر نے اس اسکیم کو منظور ی دی ہے ۔ آل انڈیا مرکزی کونسل ائمہ کے سیکریٹری مفتی نسیم احمد اشرفی نے بھی اس موقع چیف منسٹر اور ڈپٹی چیف منسٹر کی صحتیابی کیلئے دعاکی۔

TOPPOPULARRECENT