Thursday , March 30 2017
Home / شہر کی خبریں / ڈپٹی چیف منسٹر نے انیس الغربا میں سالگرہ منائی

ڈپٹی چیف منسٹر نے انیس الغربا میں سالگرہ منائی

حیدرآباد۔2مارچ (سیاست نیوز) ڈپٹی چیف منسٹر الحاج محمد محمودعلی نے جمعرات کی شب انیس الغربا کے بچوں کے ساتھ اپنی سالگرہ مناتے ہوئے یتیم اور نادار بچوں کے ساتھ وقت گذارا ۔ انہوں نے اس موقع پر انیس الغرباء کے بچوں کے درمیان میںسالگرہ کا کیک کاٹ کر اپنی سالگرہ منائی اور بچوں میں کیک کی تقسیم عمل میںلائی۔ اس کے علاوہ یہاں کے بچوں میںنصابی کتابوں‘ نوٹ بکس ‘ سلیٹ اور دیگر اسٹیشنری کے سامان بھی تقسیم عمل میںلائی گئی۔اس موقع انیس الغرباء کے بچوں کے عشائیہ کا بھی اہتمام کیا گیا۔ الحاج محمد محمودعلی نے اس موقع پربتایا کہ خوشیاں بانٹنے سے بڑھتی ہیں اور ایسے بچوں کے ساتھ خوشیاں بانٹنے سے دل کو حقیقی راحت ملتی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ انیس الغرباء کی ترقی اور یہاں پر مقیم بچوں کو موثر بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے لئے حکومت تلنگانہ سنجیدگی کے ساتھ کام کررہی ہے ۔ چیف منسٹر کے چندرشیکھر رائوکی قیادت میںحکومت تلنگانہ تمام شعبہ حیا ت سے تعلق رکھنے والے پسماندہ طبقات کی ترقی کے لئے کام کرتی رہے گی۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ پارٹی کے سینئر قائدین او ر دیگر بھی موجودتھے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT