Thursday , October 19 2017
Home / اضلاع کی خبریں / صحافیوں کے لئے ہیلتھ کارڈ کی اجرائی کے احکامات

صحافیوں کے لئے ہیلتھ کارڈ کی اجرائی کے احکامات

محبوب نگر /23 اگست (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ٹی یو ڈبلیو جے (آئی جے یو) کے ڈسٹرکٹ پریسیڈنٹ سرینواس کے بیان کے مطابق بحیثیت صحافی خدمات انجام دینے والے افراد کے لئے حکومت کی جانب سے ہیلتھ کارڈس کی اجرائی کے احکامات جاری کردیئے گئے۔ اس سلسلے میں گائیڈ لائن اور فارمس بھی جاری کئے جا چکے ہیں۔ اس کی اطلاع اضلاع کے ڈی پی آر اوز کو بھی دے دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ ہیلتھ کارڈس کی اجرائی کے صحافی تنظیموں نے طویل عرصہ سے مطالبہ جاری رکھا تھا۔ اس سہولت سے سابق صحافی حضرات بھی استفادہ کرسکتے ہیں۔ میڈیا ایکریڈیشن کے حامل صحافی ڈی پی آر او سے فارم حاصل کرکے بعد خانہ پُری 26 اگست تک داخل کرسکتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT