Monday , October 23 2017
Home / شہر کی خبریں / ڈپٹی چیف منسٹر کڈیم سری ہری نے پروتا گیری گاوں کی ذمہ داری قبول کی

ڈپٹی چیف منسٹر کڈیم سری ہری نے پروتا گیری گاوں کی ذمہ داری قبول کی

حیدرآباد 23 اگسٹ ( این ایس ایس ) ایک اہم اقدام میں ڈپٹی چیف منسٹر کڈیم سری ہری نے ترقی دینے کے مقصد سے ورنگل ضلع میں اپنے ہی آبائی گاؤں پروتا گیری کا ذمہ قبول کیا ہے ۔ سری ہری نے الزام عائد کیا کہ آزادی کے بعد 69 برس میں ایسے گاؤوں کو ترقی نہیں دی جاسکی جنہیں بنیادی سہولیات سے محروم رکھا گیا تھا ۔ ڈپٹی چیف منسٹر آج پروتا گیری گاوں کا دورہ کرنے کے بعد میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے ۔ انہوں نے یہاں عوام سے ملاقات کرتے ہوئے ان کے مسائل سے واقفیت حاصل کی ۔ انہوں نے کہا کہ ضلع میں ہر گاؤں کو ویسی ترقی کرنی چاہئے جیسی گنگا دیوی پلی گاؤں نے کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اسی سمت میں کام کر رہی ہے اور حکومت کے ترقیاتی کام جاری رہیں گے ۔

TOPPOPULARRECENT