Wednesday , August 23 2017
Home / شہر کی خبریں / ڈپٹی چیف منسٹر کی آج کے سی آر کے ساتھ امراوتی روانگی

ڈپٹی چیف منسٹر کی آج کے سی آر کے ساتھ امراوتی روانگی

حیدرآباد 21 اکٹوبر (سیاست نیوز) ڈپٹی چیف منسٹر تلنگانہ جناب محمد محمود علی 22 اکٹوبر کو امراوتی میں ریاست آندھراپردیش کی راجدھانی کے لئے منعقد شدنی تقریب سنگ بنیاد میں شرکت کریں گے۔ حکومت آندھراپردیش کی دعوت اور چیف منسٹر تلنگانہ مسٹر کے چندرشیکھر راؤ کی ہدایت پر سنگ بنیاد تقریب میں شرکت کریں گے۔ آج شام سوریہ پیٹ (ضلع نلگنڈہ) کے لئے روانہ ہوئے جہاں وہ چیف منسٹر کے ہمراہ سوریہ پیٹ میں قیام کریں گے اور 22 اکٹوبر کو چیف منسٹر کے ہمراہ بذریعہ ہیلی کاپٹر امراوتی پہونچیں گے۔ تقریب میں شرکت کے بعد دوپہر میں بذریعہ ہیلی کاپٹر وہ سوریہ پیٹ واپس ہوں گے اور پھر سوریہ پیٹ میں ڈبل بیڈ روم فلیٹ کی سنگ بنیاد تقریب میں شرکت کریں گے جس کا چیف منسٹر سنگ بنیاد رکھنے کے بعد توقع کی جاتی ہے کہ ایک جلسہ عام سے بھی خطاب کریں گے۔

TOPPOPULARRECENT