Monday , August 21 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ڈپٹی چیف منسٹر کی ویڈیو کانفرنس

ڈپٹی چیف منسٹر کی ویڈیو کانفرنس

محبوب نگر 19 فروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) انسان کی پیدائش سے لے کر موت تک محکمہ مال سے خدمات کا تعلق مسلسل رہتا ہے۔ ریونیو محکمہ کی خدمات کے ذریعہ عوام کا اعتماد حاصل کرنے کی ہدایت ریاستی نائب وزیراعلیٰ محمد محمود علی نے حیدرآباد سے ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ خطاب کرتے ہوئے جوائنٹ کلکٹر رام کرشن، ڈی آر بھاسکر اور سی پی او للت کمار ریڈی کو دی۔ انھوں نے انتباہ دیا کہ وہ خواب غفلت میں نہ رہیں۔ فرائض سے کوتاہی پر تبادلہ ہی نہیں بلکہ معطل کردیا جائے گا۔ وی آر اوز اور تحصیلدار مقام پر ہوں تو متعلقہ ایم آر اوز سے باز پرس کی جائے گی۔ انھوں نے اطہار تاسف کرتے ہوئے کہاکہ ریاست بھر سے غریب کسان اپنے مسائل کو لے کر حیدرآباد پہونچ رہے ہیں۔ اس مسئلہ کا مستقل حل نکالنا ہوگا۔ فارم IV ، فارم VII کو اسکیان کرکے ڈیجیٹلائزیشن کا کام کرنا ہوگا۔ بالخصوص نیوٹریشن کے کام التواء میں نہ رکھے جائیں۔ نائب وزیر اعلیٰ نے کہاکہ آئندہ ہفتہ وہ کسی ایک ڈیویژن کا دورہ کریں گے۔ ویڈیو کانفرنس میں کلکٹریٹ کے اے اور گھوتم، مختلف شعبہ جات کے سپرنٹنڈنٹس ذاکر علی، سورنا راجو، بکا سرینواسلو و دیگر موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT